مریم نواز

اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ریاست کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی شدہ شرپسند ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ یہ وہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے شرپسند ہیں جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مہنگائی کے خلاف سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے