لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں خوداحتسابی کا سلسلہ احسن اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں وہ کسی اور کو دستیاب نہیں۔ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی اصلاح کیلیے تنقید کرنے پر عدالت میں کھڑے ہیں۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں 2017ء کا فیصلہ کس نے لکھوایا تھا، ان کرداروں کو اب کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ پچھلے انتخابات میں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر سوال ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔ آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، اگر ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔