حسن نواز حسین نواز

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی پر سماعت کی۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔

ملزمان کے وکیل قاضی مصباح نے موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر وارنٹ معطلی کی استدعا کی تھی، عدالت نے وارنٹ معطل کر دیے تھے، آج دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے کیسز ہیں؟ جس پر وکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ 3 کیسز ہیں، 2 ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت نمبر 2 جبکہ ایک ریفرنس کا فیصلہ اسی عدالت نے کیا، اس عدالت کے ریفرنس یعنی ایون فیلڈ ریفنرس میں 5 ملزمان تھے، ایون فیلڈ ریفرنس میں ہائیکورٹ نے بری کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 2 فیصلے آچکے ہیں، ان کے والد ہمشیرہ اور بہنوئی بری ہوچکے ہیں، احتساب عدالت نمبر 2 نے فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا، نیب نے بریت کے خلاف ہائیکورٹ سے اپیل کی لیکن بعد میں واپس لے لی، العزیزیہ ریفرنس میں 3 افراد میں سے ان کے والد بری ہیں، بس اب یہی 2 رہتے ہیں، نیب کی جانب سے کوئی اپیل بھی نہیں ہوئی، اب مزید کوئی کیس بھی موجود نہیں، وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے