رانا ثناء اللہ

آپ ریڈ لائن کراس نہ کریں، رانا ثناء اللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خبردار کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خبردا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ریڈلائن کراس نہ کریں، کل کو آپ کو جواب دینا ہوگا، ریاست کے ملازم بنیں۔ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پچھلے تین دن سے پورا ملک جام تھا، ہر مرکزی شاہراہ بلاک تھی، لوگ سڑکوں پر دھکے کھارہے تھے اور ایمبولینسز میں مریض مررہے تھے لیکن وزیراعظم کو اس کی کوئی فکر نہیں تھی اور انہی تین دنوں میں شریف خاندان کی اراضی کی رجسٹری کو توڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈر ہے شہزاد اکبر یہ نہ کہہ دیں کہ سن 47 کے ریونیو ریکارڈ میں پاکستان کا نام نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ ٹولے کے ہتھیار نہ بنیں، آئندہ اس قسم کا غیرقانونی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، بھرپور مزاحمت کریں گے اور نقصان کی ذمہ داری سلیکٹڈ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرنیوالوں پر ہوگی۔

واضح رہے کہ مشیر داخلہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء کا کہنا تھاکہ مجھے تو یہ خطرہ ہے کہ آپ 10، 12 سال مزید پیچھے چلے گئے تو آپ یہ نہ کہہ دیں 47 سے پہلے جو جو ریونیو ریکارڈ ہے اس میں کسی جگہ پاکستان کا نام ہی نہیں ہے اور پاکستان کی الاٹمنٹ کے اوپر ہی آپ سوال اٹھا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصان کی ذمہ داری سلیکٹڈ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرنیوالوں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے