پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیں اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
قالیباف نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں جو کہ ایک ویبینار کی شکل میں پیر کے روز منعقد کیا گیا تھا کہا کہ اسلام سے دشمنی کا احساس اسلامی ممالک کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر ان سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
محمد باقر قالیباف سویڈن، ڈنمارک اور فرانس میں قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی دنیا انسانی حقوق کے معاملے میں دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے اور اسلام کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں صہیونی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے بہت سے شواہد موجود ہیں۔