پاک صحافت دنیا کی 172 تنظیموں نے یمن میں انسانی المیے کو روکنے اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دنیا کی 172 انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے یمن کی موجودہ انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان تنظیموں کے مطابق اس وقت دو کروڑ سے زائد یمنی قحط کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور یہ تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں انسانی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
بیان کے مطابق انسانی ضمیر کو بھوکے، پیاسے اور بیمار یمنیوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ تھوڑی سی توجہ سے ان کی مشکلات ختم ہو سکتی ہیں۔ ان تنظیموں نے یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد کے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے یمن کا محاصرہ جلد از جلد ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کے تعاون سے مارچ 2015 میں یمن کے خلاف حملہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ملک کی بندرگاہوں کا محاصرہ کر لیا تھا، جو تاحال جاری ہے۔