سلامتی کونسل کو اسرائیل کے حملے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں: ایران

ماجد تخت روانچی

تہران {پاک صحافت} ایران کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل شام کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو شام کے خلاف اپنے اقدامات فوری طور پر روکنے پر مجبور کرے۔

ماجد تخت روانچی نے شام میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی صہیونی حکومت شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اجلاس میں ایران کے نمائندے نے شام کے اندر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ راونچی نے کہا کہ یہ جدوجہد مسلسل جاری رہنی چاہیے جسے روکنا نہیں چاہیے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر تختے روانچی نے کہا کہ شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں