محمد بن سلمان

ایران کے ساتھ بعض اہم معاملات پر مطابقت قائم ہو سکتی ہے، بن سلمان

ریاض {پاک صحافت} سعودی ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان کا کہنا  ہے کہ ہم ایران کے ساتھ خیر سگالی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔

پرنس محمد  نے سعودی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے متمنی ہیں، ایران ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بعض اہم معاملات پر مطابقت قائم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایران میں خوشحالی کے قیام اور ہمارے مابین دو طرفہ مفادات کے نظریات کے قیام کی خواہش رکھتے ہیں۔ تا ہم اس کے ساتھ ہمارے مسائل میں جوہری پروگرام یا پھر بعض علاقائی ممالک میں قوانین کے منافی کاروائیاں کرنے والے ملیشیاوں سے تعاون اور بالسٹک میزائل پروگرام کی طرح کے منفی عوامل شامل ہیں۔

 ان مسائل کو دور کرنے  کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذکر کرنے والے محمد بن سلمان  نے  مسائل کے حل اور ہر کس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے