اسرائیلی

فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی نمائندے کا اعتراف

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں چلانے والے فلسطینی دہشت گرد نہیں ہیں اور اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریت برائے امن و مساوات نامی جماعت کی طرف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے مظالم کے سامنے فلسطینیوں کو اہنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس بیان نے مقبوضہ علاقوں میں بہت ہلچل مچائی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس رکن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کو گولی مارنے والے فلسطینی دہشت گرد نہیں بلکہ وفادار جنگجو ہیں جو ان انقلابیوں کی طرح لڑتے ہیں جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں یورپ میں قابض نازیوں کا مقابلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کو گولی مارنے والے فلسطینی کی تعریف یہ ہے کہ وہ گوریلا جنگجوؤں میں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے