یمن میں سعودی دہشت گردی کے خلاف شدید مظاہرے، امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

یمن میں سعودی دہشت گردی کے خلاف شدید مظاہرے، امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

صنعا (پاک صحافت) یمن میں سعودی دہشت گردی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جانب سے 6 برسوں سے جاری ملک کے محاصرے کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے کئے۔

یمن کے ہزاروں شہریوں نے، سعودی اتحاد کی جانب سے ملک کے ہمہ گیر محاصرے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں امریکی-سعودی جارح اتحاد کے محاصرے کے خلاف مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

یمنی شہریوں نے امریکی-سعودی جارح اتحاد کو یمنی عوام کا قاتل قرار دیا، یہ مظاہرے دار الحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ الضالع کے دمت شہر کے عوام کی ایک بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکلی۔ اسی طرح ذمار شہر کے عوام نے بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے، دار الحکومت صنعا میں مظاہرہ التظاہرہ اسکوائر پر اور شعارہ علاقے میں منعقد ہوئے۔

اسی طرح جنوبی یمن کے البیضاء شہر نیز صوبہ الجوف کے تین علاقوں اور مرکزی یمن کے اب صوبے کے چار علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے سعودی-امریکی جارح اتحاد کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے