کویت میں شدید مالی بحران، حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بھی پیسے نہیں بچے

کویت میں شدید مالی بحران، حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بھی پیسے نہیں بچے

کویت (پاک صحافت) کویت میں شدید مالی بحران پیدا ہوچکا ہے اور اب حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بھی پیسے نہیں بچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے ایک وزارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ کویت کے جنرل ریزرو فنڈ، جو سرکاری کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے) کے زیر انتظام ہیں اس کے پاس اگلے ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے دخائز ناکافی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے ماطابق کویتی پارلیمانی فنانس کمیٹی کے سربراہ احمد الحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب کویت کی حکومت نے قرضوں کے قانون میں نئی ​​ترامیم کی تجویز پیش کی ہے جس میں ملک کی مجموعی پیداوار کیلئے زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک قرضے لینے کی فراہمی شامل ہے۔

کورونا وائرس وبائی امراض کے باعث کویت میں ملک گیر بندش ہوئی ہے اور اس نے تمام شعبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی ورلڈومیٹرز کے مطابق اب تک، کویت میں مجموعی طور پر 192،031 افراد کوویڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے 1،085 فوت ہوگئے ہیں اور 180،155 دیگر صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے