فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین جھڑپیں، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین جھڑپیں، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس (پاک صحافت)  گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر پٹرول بم پھینکے۔

بدھ کے روز عیسویہ پر دھاوا بولنے والی اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں سے حملہ کیا اور ان پر اندھا دھند شیلنگ کی۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں عیساویہ کالونی میں نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے قومی نعروں کی چاکنگ کی، شہید محمد عبید کالونی میں دیواروں پر ان نعروں کی چاکنگ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مٹا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب العیسویہ کے فلسطینیوں نے علیان نامی فلسطینی خاندان کے مسمار مکان کے ملبے پر مکانات کی مسماری کے خلاف دھرنا بدستور جاری رکھا ہوا ہے، اس مکان کو گذشتہ سوموار کومسمار کردیا گیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج کے طور پر منہدم مکان کے ملبے پر دھرنا دے دیا تھا۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بدھ کے روز دو الگ الگ مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان نابلس کے جنوبی اور مشرقی علاقے میں تصادم ہوا۔

جنوبی نابلس میں اوصرین کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شہر کی سڑکوں پر بھی دھاتی گولیوں سے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں رسلان عدیلی نامی شہری زخمی ہوگیا، بعد ازاں اسرائیلی فوج نے عدیلی کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے