فرانس

فرانس میں ملک گیر احتجاج پھیل گیا

پاک صحافت فرانس میں پنشن اصلاحات کے پروگرام کے خلاف ملک گیر مظاہرے کیے گئے۔

فرانس کے لاکھوں عوام اس ملک کے صدر کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں کی وجہ سے جمعرات کو فرانس میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

ایمینوئل میکرون کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے فرانسیسی ناراض ہیں۔ نئے اصول کے مطابق اب فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی ہے۔ اس کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت اس ملک میں تقریباً 200 مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

حکومت کا استدلال ہے کہ فرانس میں کام کرنے اور ریٹائر ہونے والوں کے درمیان تناسب بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس کی پارلیمنٹ میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بل کی منظوری کے بعد وہاں ریٹائر ہونے والوں کی عمر بڑھا کر 64 سال کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مکمل پنشن حاصل کرنے کے لیے درکار کم از کم سروس کی مدت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

فرانسیسیوں نے میکرون کے ریٹائرمنٹ میں توسیع کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فرانس کے زیادہ تر لوگ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے خلاف ہیں۔ اس دوران بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے