(پاک صحافت) امریکی کانگریس کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یہ بات قابل نفرت ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان ایک ایسے قانون کی حمایت کر رہے ہیں جس کے تحت امریکی حکام کو اسرائیلی حملوں کے آٹھ ماہ کے دوران فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دینے سے بھی منع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رشیدہ طلیب نے امریکی ایوان نمائندگان کے فلور پر کہا ہے کہ مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ میرے ساتھیوں کی جانب سے ایک ایسا بل پیش کرنے کی کوشش کی جو امریکی حکومت کو فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا حوالہ دینے سے بھی منع کرتی ہے۔
1948 میں اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران نکبہ یا فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 1948 سے فلسطینیوں کی تذلیل اور انہیں تباہ کرنے کی “متحدہ کوششیں” کی جارہی ہیں۔
رشیدہ طلیب نے مزید کہا کہ میرے ساتھی امریکی حکام کو فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا ذکر کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ تو میں ان اعداد و شمار کا جائزہ لیتی ہوں۔ تازہ ترین فلسطینی ہلاکتوں میں 37,718 افراد شامل ہیں جن میں 15,000 سے زیادہ فلسطینی بچے اور 86,377 سے زیادہ زخمی ہیں۔