(پاک صحافت) ترک عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر آکر شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات ترکی کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سیاسی رہنما شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر بھی احتجاج کیا اور کہا: بچوں کا قتل عام بند کرو۔
Short Link
Copied