پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا کا زیادہ بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے زیادہ بچے پیدا کرنے کی خواہیش کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں جس پراداکارہ پریانکا چوپڑا  نے جواب دیا  کہ:’کرکٹ ٹیم‘۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا نے کہا کہ ’میں زیادہ  بچوں کی خواہشمند ہوں ،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی‘۔ دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی عمروں کے مابین زیادہ فرق اور ثقافتی اختلافات سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، نک جونس ہندوستان میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک عام کپل کی طرح انہیں بھی ایڈونچر سے زیادہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار اور پسند وناپسندکو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ واقعتاً کوئی مشکل کام نہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے