ماہرہ خان

ماہرہ خان کا اپنے خلاف غلط معلومات شیئر کرنے والوں کو واضح پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر غلط معلومات شیئر کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔   خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی ماہانہ سیلری کو لے کر سوشل میڈیا پر قیاص آرئیاں کی جارہی ہیں،  اس حوالے سے  انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے دیکھاجاسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ ماہرہ نے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔ اداکارہ نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ میں کیا کرتی ہوں، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیومیں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار(actual figure) بتانے سے انکار کردیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوں کہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوں کہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے