علیزے شاہ کے دلہن بننے کی تصایر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف  اداکارہ علیزے شاہ کے دلہن بننے کی تصایر سوشل میدیا پر وائرل ہوگئیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تفصلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کی کشمیری دلہن بنے تصویروں کو سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ اداکار سمیع خان کو بھی ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ علیزے شاہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  اب سے کچھ دیر قبل پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر لائیک کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ رہے انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصاویر اداکارہ کے کسی پراجیکٹ کی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ یہ ان کے کس پراجیکٹ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے