راکھی ساونت

شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کے فیصلے نے مجھے میرے اہل خانہ سے علیحدہ کردیا، راکھی ساونت

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت کا کہناہے کہ شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کے فیصلے نے مجھے میرے اہل خانہ سے علیحدہ کردیا۔ راکھی ساونت کاکہنا ہے کہ گھر سے بھاگ جانا اور انڈسٹری جوائن کرنا میرے  لیے واحد آپشن تھا، آج میرے والد کو مجھ پر فخر ہوگا، شکر ہے میں نے یہ فیصلہ لیا، میرا خاندان آج تک مجھ سے نہیں ملتا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ مختلف تنازعات میں الجھنے کے بعد میری والدہ نے بھی میرے  پیدا ہوتے ہی مرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرا خاندان حتیٰ کہ انکل بھی مجھے بدکار شخصیت کہتے ہیں، میری والدہ نے مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ مجھے والد کے جنازے پر بھی نہیں بلایا گیا۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران راکھی ساونت کا مزید بتانا تھا کہ میری والدہ جو کہ اب مجھ سے بے حد نزدیک ہیں، ان پر ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے وہ میرے طرز زندگی سے بیزار آگئی تھیں، ایک ایسا بھی وقت تھا جب میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ یہ تنازعات کیا ہیں؟ میری خواہش ہے کہ کاش تو پیدا ہوتے ہی مرجاتی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے