شلپا شیٹی

شلپا شیٹی کا مداحوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے مفید مشورہ

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے مداحوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے مفید مشورہ دے دیا۔  خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹو شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صحت مند رہنے کے مشورے دیے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی،  جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی کے فیصلےہوں یا ورزش کا معمول اسے بے شک سادہ رکھیں لیکن اسے اہمیت دیں‘۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’جو چیز کسی دوسرے شخص کو محض عام سی لگتی ہے، وہ ایک نمایاں اور مؤثر ورزش کا معمول ہو سکتا ہے‘۔اداکارہ نے اپنی ورزش کے معمول کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈیڈ کرل یقینی طور پر ان میں سے ایک ہے! ورزش کا یہ طریقہ کار جسم کے نچلےحصّے اور بازوؤں پر بہت اچھا اثر کرتا ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’اسےدل کی دھڑکن تیز کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بھروسہ کریں، یہ بالکل کسی جادوکی طرح کام کرے گی‘۔اداکارہ نے اس ورزش کو کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کو صرف 1 منٹ کےاندر 4 راؤنڈز کرنے ہیں، اور درمیان میں صرف 30 سیکنڈ کا وقفہ لینا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’ آپ یہ کرنے کے بعد خود سمجھ جائیں گے کہ ان کے کہنے کا کیا مطلب ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے