عدنان صدیقی

سانحہ مری کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اور سینئر اداکار عدنان صدیقی نےپیش آنے والے  سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ’حکومت اس واقعے کے ذمہ دار تمام محکموں کے خلاف ایکشن لے جو کہ ایسی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھے‘۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ’مری میں جو بھی ہوا وہ دل کو دہلا دینے والا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ خیال رہے کہ مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد  23 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مری میں شدید برف باری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد فیملیز کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے