سارہ خان

سارہ خان اور فلک شبیر’دکھاوا‘ کرنے والی جوڑی قرار

کراچی (پاک صحافت) سارہ خان اور فلک شبیر پاکستان شوبز کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے۔ اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں۔ فلک شبیر کا سارہ کو پھول دیئے بغیر ایک دن بھی نہیں گزرتا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے۔ لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پھر فلک شبیر سارہ کو کہتے ہیں کیا تمہیں یاد ہے ایک سال قبل آج ہی کے دن ہماری رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ سارہ خان اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ہماری رخصتی پر بھی آج کی طرح بارش ہورہی تھی۔ تاہم دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ’’دکھاوا‘‘ کرنے والی جوڑی قراردیا۔ ایک صارف نے کہا  ایک سال قبل سارہ اور فلک کی محبت بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن ان دونوں کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مسلسل سوشل میڈیا پر محبت کا ’’دکھاوا‘‘ کرنے سے اب وہ  تنگ آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے