راکھی ساونت

راکھی ساونت کا اپنی ازدواجی زندگی پر ناخوشی کا اظہار

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ازدواجی زندگی پر ناخوشی کا اظہار کر دیا، راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنے شوہر کی بےرُخی سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنی شادی شدہ زندگی سے ناخوش ہوں، ایسے شوہر سے تو اچھا ہے کہ عورت اکیلے ہی رہ لے۔‘

تفصیلات کے مطابق بگ باس 15 کی نئی قسط کے پرومو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں راکھی ساونت اپنے شوہر رتیش سے کہتی ہوئی نظر آئیں گی کہ ’میں تُم سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن تم ہمیشہ مجھے نظر انداز کرتے ہو، مجھ سے دور رہتے ہو۔‘ وہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ ’آخر وہ کب تک اُن سے اسی طرح الگ اور لاتعلق رہیں گے؟‘ جس پر رتیش کہتے ہیں کہ ’میرے سر کا درد نہیں بنو اور میرا ہاتھ چھوڑو۔‘

واضح رہے کہ شوہر کے اس رویے کے بعد راکھی بےحد اُداس ہوجاتی ہیں اور پھر بگ باس کی کنٹسٹنٹ تیجسونی سے کہتی ہیں کہ ’میرے شوہر کو دوسری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔‘ اس کے بعد راکھی ساونت جذباتی ہوجاتی ہیں اور بات کرتے کرتے رونے لگ جاتی ہیں۔‘ خیال رہے کہ شوہر کے اس رویے کے بعد راکھی بےحد اُداس ہوجاتی ہیں اور پھر بگ باس کی کنٹسٹنٹ تیجسونی سے کہتی ہیں کہ ’میرے شوہر کو دوسری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے