پٹھان

بھارت میں انتہا پسندوں کا فلم’ پٹھان‘ کیخلاف احتجاج مسلسل جاری

ممبئی (پاک صحافت) جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کا فلم’ پٹھان‘ کیخلاف احتجاج مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکھنڈ بھارت کے حامی کہلائے جانے والے نریندر مودی کی حکومت میں انتہا پسندوں کوکھلی چھوٹ مل گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بجرنگ دل، ویشوا ہندو پریشد کےانتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کےخلاف احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ احمد آباد کے شاپنگ مال میں انتہا پسندوں نے فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹرز پھاڑ دیے اور نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی گجرات میں اسکریننگ نہیں ہونے دیں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ملک میں موجود انتہا پسندوں نے اداکارکو زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے