ماہرہ خان

بچپن سے ہی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مندتھی، ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) فلم انڈسٹری کا معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے خواہش تھی۔  خیال رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں میرا سیٹھی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ نوعمری میں میرے دماغ میں اپنے مستقبل کو لے کر دو ہی باتیں تھیں جوکہ میں اکثر سوچا کرتی تھی، ایک تو یہ کہ مجھے انڈسٹری میں انٹری کرنی ہے اور دوسرا یہ کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ نوعمری سے ہی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ  جب میں 16 سال کی تھی تو تب میں بیٹھ کر یہی حساب کتاب کرتی تھی کہ اگر مجھے کچھ عرصے بعد فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا تو کیا مجھے کبھی کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بھی نہیں؟

واضح رہے کہ 36 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے کیوں کہ میں روز ہی یہی سوچتی ہوں کہ مجھے آج ایسا کیا کرنا ہے جو کل کے لیے بہترین ثابت ہو، اور یہ سوچنے کا عمل میں بھی نہیں روک سکتی کیوں کہ آنے والے دنوں میں مجھے خود کو اور بہتر انداز کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے