سوارا بھاسکر

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر پاکستانیوں کے ہمداردانہ پیغامات سے متاثر

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات متاثر ہوگئیں،  اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت میں کورونا کی تباہ کن صورتحال کے دوران پاکستان کی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کا بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردانہ رویہ حوصلہ افزا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے موقع پر پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر بھی متاثر ہوگئیں۔خیال رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ  اس سے قبل بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی پاکستان کے ہمدردانہ رویے پر خوشی کا اظہار کرچکی ہیں

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ  سوارا بھاسکر  نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے میڈیا اور مرکزی دھارے میں جاری عوامی گفتگو نے مستقل طور پر پاکستانیوں کا مذاق اڑایا اور انہیں بدنام کیا ہے۔ سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بڑے دل کا پڑوسی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے