کترینہ کیف

باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے مداحوں کی عید کی مبارک باد

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمان مداحوں کی عید الفطر کی مبارک بادی دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلم مداحوں کیلئے ایک خوبصورت عید کارڈ  بھی شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی انسٹا اسٹوری پرعید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک سادہ لیکن خوبصورت عید کارڈ بھی شیئر کیا۔ مداحوں کی جانب سے بھی کترینہ کیف کو عید کی مبارکباد دی گئی اور لاکھوں صارفین کی جانب سے ان کی اس اسٹوری کو لائک کیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ایسے میں ہر خاص و عام اپنی عید کی تیاری کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے