ادکارہ مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس کا تنقید کرنے والے صارف کو قرارا جواب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مریم نفیس کو سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے صارف کو ان فالو کرنے کا کہہ دیا۔ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر عیدِ قرباں کے حوالے سے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی نصیحت کے لیے ایک پوسٹ شیئرکی۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کی گئی تصویری پوسٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کو جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آناچاہیے۔ اداکارہ نے کیپشن میں وضاحت دی کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے اپنی قربانی کے جانور کے ساتھ کتنا اچھا وقت گزارتے ہیں لیکن یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں جانوروں کے ساتھ پیار سے پیش آنے کا درس دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اس پوسٹ سے جہاں بہت سے صارفین متفق دِکھائی دیے وہیں ماہم نامی صارف نے لکھا کہ دادی اماں ہر وقت نصیحت کرتی رہتی ہیں۔ مریم نفیس نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا انسٹاگرام پر اوپر کی جانب ان فالو کا بٹن ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی طرح خوش نہ ہونا آپ لوگ۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے