اداکارہ صبور علی کی بولڈ تصاویر وائرل، صارفین کا اظہار ناراضگی

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ صبور علی کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں، تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار ناراضگی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ واقعی صبور علی ہیں یا کوئی اور۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار کی جانب سے اپنے بولڈ شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ناراضگی کا اظہا ر کررہے ہیں۔ شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو نامناسب لباس میں دیکھاجاسکتا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جسے دیکھ کر مداحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ صبور علی کے میک اپ کی وجہ سے صارفین نے اُنہیں پہنچاننے سے انکار کردیا تھا اور ان کا مذاق بھی اُڑایا۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے