ہمایوں سعید

ہیرو بننے کیلئے قرضہ لینا پڑا، ہمایوں سعید

کراچی (پاک صحافت) ایک  انٹرویو کے دوران اپنی کامیابی اور شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا اور انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ ایک دفعہ مجھے ایک آدمی نے پیشکش کی کہ اگر میں اس کے سیریل کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بندوبست کرلوں تو وہ مجھے ہیرو بنا دے گا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے اپنے ایک اور دوست سے رقم ادھار دی اور پھر ڈرامہ بنانے والے نے مزید رقم کا مطالبہ کیا جس کا بندوبست میں نے کیا اور ہم نے ایک سیریل بنایا۔

واضح رہے کہ اداکار نے کہا کہ جب اُس ڈرامے کی ایڈیٹنگ ہورہی تھی تو مقبول پروڈیوسر تسنیم اسلم نے ڈرامے کے کلپس دیکھے اور کہا کہ ڈرامہ بہت بُرا ہے لیکن تمہاری اداکاری بہترین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تسنیم اسلم سے ملاقات کے بعد اداکاری کی دُنیا میں میرے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے