سارہ خان

گلوکار فلک شبیر نے مداحوں سے بڑی اپیل کر دی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے مداحوں سے اہم اپیل کردی،  یاد رہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا نیا گانا ’زندگی‘ مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔ اس خوبصورت گانے کے وائرل ہونے کا اندازہ یوٹیوب پر اس گانے کی بڑھتی ٹرینڈنگ سے لگایا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے معروف اداکارہ سارہ خان سے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو نئے گانے کا تحفہ دیا گیا تھا جو کہ اُن کے چاہنے اور سننے والوں کو خوب پسند آ گیا ہے۔ گانے کی ٹرینڈنگ سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹس اور اسٹوری بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر کا گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر کا نیا گانا ’زندگی ‘ یو ٹیوب پر اب تک 9 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ یہ گانا یوٹیوب ٹرینڈنگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جس سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا گیا۔ فلک شبیر کا اپنی انسٹا اسٹوری اور پوسٹ پر مداحوں سے کہنا ہے کہ زندگی گانے کو مزید پسند کریں تا کہ یہ ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے