کیا آپ جانتے ہیں سونیا حسین کو پہلے کمرشل کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

سونیا حسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے پہلے کمرشل سے ملنے والے معاوضے کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے اپنے لمبے بال کٹوانے کے لیے کہا گیا تو میں نے جواب دیا کہ پیسے مل رہے ہیں نہ تو بال کاٹ دیں، جس کے بعد میرے لمبے بال کاٹ کر کندھے تک کردیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس کمرشل کے لیے مجھے ایک لاکھ روپےملے تھے جس کے بارے میں سن کر میرے اوسان خطا ہو گئے تھے۔ سونیا حسین نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ لمبے بالوں کے بعد چھوٹے شولڈر کٹ ہیراسٹائل کے ساتھ مجھے دیکھنا میرے گھر والوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہ تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں