(پاک صحافت) کارتک آریان نے اپنی حالیہ فلم ’شہزادے‘ کی ناکامی کے بعد ری میک فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس فلم کی ناکامی سے یہ سبق ملا ہے کہ مجھے اب کسی بھی فلم کا ری میک نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار کارتک آریان نے کہا کہ فلم شہزادے الو ارجن اور پوجا ہیگڑے کی تیلگو فلم الا ویکنتھاپورامولو کا کا ری میک تھی۔
واضح رہے کہ کارتک آریان نے مزید کہا کہ فلم بنانے کے دوران اس بات کا احساس نہیں ہوا، تاہم بعد میں احساس ہوا کہ لوگ وہ چیز کیوں دیکھیں گے جو وہ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔
Short Link
Copied