ڈانسنگ کوئن نورا فتحی نے مردوں سے محسوس ہونے والی خطرے کی علامات بتا دیں

کراچی (پاک صحافت) بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئن نورا فتحی نے مردوں سے محسوس ہونے والی خطرے کی علامات بتا دیں۔یاد رہے کہ خطرے کی علامات کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ بریک اپ کے بعد کوئی بھی مرد کس حد تک کسی لڑکی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سب سے بڑی خطرے کی علامات بار بار غائب ہوجانا ہے، جیسے وہ چند دن آپ سے بات کرے گا اور پھر کچھ دنوں کے لئے غائب ہوجائے گا اور پھر جب دل کرے گا پھر آجائے گا۔

نورا فتحی نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ایک سے زائد لڑکیوں سے ایک ہی وقت میں بات کرے گا۔ میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں نورا فتحی نے بتایا کہ جب کسی کا بریک اپ ہوتا ہے تو اس لڑکی کے راز دوسروں کو بتانا اس لڑکی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2 کروڑ تاوان دینے کا مطالبہ

(پاک صحافت) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2 کروڑ بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے