کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بچپن میں ملنے والے صدموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی، بچپن، کیریئر اور کامیابیوں کے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محرومیاں اور پچپن میں ملنے والے صدموں نے آج مجھے کسی قابل بنایا ہے کیونکہ میں ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی میرے پاس نہیں تھے اور نا کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا اور اس وقت ان کی کبھی کسی نے مدد نہیں کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔ انہوں نے بتایا یں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے اور اچھی زندگی نہیں گزار سکتی ہوں لیکن آج میں بہت اچھی اور بہترین زندگی گزارنے کے لائق ہوں۔