زندگی گلزار ہے

پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ بھارتی ٹی وی چنیل پر نشر ہونے کے لئے تیار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کا مقبول ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’بھارتی ٹی وی چینل سے نشر ہونے کے لئے تیار ہے۔  خیال رہے کہ پاکستانی ڈرامہ بھاتی ٹی وی چینل زی ٹی وی پر 5 جون سے نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق ‘زندگی گلزار ہے’ 5 جون سے نشرکیا جائےگا، زی ٹی وی کے مطابق ناظرین کی فرمائش پر یہ ڈرامہ سیریل نشرکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فواد خان اور صنم سعید ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ ‘زندگی گلزار ہے’ 2012 میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ سیریل کافی کامیاب رہی تھی۔ اداکارہ صنم سعید نے  ڈرامے میں کشف کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان  زارون کے مرکزی کردار میں سامنے آئے تھے، ناظرین نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے