حریم

ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی، حریم شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ  نے  ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران حریم نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم نے کہا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ  ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے