نعمان اعجاز

نعمان اعجاز کا بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو کم کرنے کیلئے اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ نعمان اعجاز نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سماجی اور معاشرتی مسائل پر بھی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادیاں کرنا چھوڑ دیں، جب تک آپ کا بچہ کمانے کے قابل نہ ہوجائے اور اپنی بیوی کے اخراجات اُٹھانے کے قابل نہ ہوجائے اس کی شادی نہ کریں۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے اپنے بچوں کی زندگیوں کو خراب نہ کریں، اپنے بچوں کو سمجھدار ہونے کے بعد اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے دیں۔اداکار کے خیال میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان صرف پیسوں کی وجہ سے ہی لڑائیاں شروع ہوتی ہیں اور پھر بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئمہ بیگ کی والدہ کی یاد میں جذباتی پوسٹ

(پاک صحافت) پاکستانی معروف گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ کو والدہ کی یاد ستانے لگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے