ممتاز موسیقار نثار بزمی کو 100ویں سالگرہ پر آرٹس کونسل کا شاندار ٹریبیوٹ

کراچی (پاک صحافت) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے معروف موسیقار نثار بزمی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف اداکار مصطفیٰ قریشی، معروف اداکارہ ممتاز بیگم، حسن جہانگیر اور استاد نفیس خان سمیت فلم اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نثار بزمی کی سالگرہ منانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، نثار بزمی پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار تھے، آرٹس کونسل کے پرانے ممبر اور ساؤتھ ایشیاء کے بہت بڑے میوزک ڈائریکٹر تھے ، دس گیارہ سال کی عمر سے انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، ہندوستان میں بڑا نام کمایا، وہ اپنے عروج پر پاکستان کی محبت میں ہندوستان کو چھوڑ کر پاکستان آ گئے، آج ہم اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والے اس صدی کے سب سے بڑے آدمی کو یاد کر رہے ہیں، نثار بزمی مشکل موسیقار تھے۔

گلوکاروں نے تقریب کے دوران نثار بزمی کے سدابہار گیت گا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے آخری گیت کے طور پر تمام فنکاروں نے مل کر نثار بزمی کی موسیقی اور کلیم عثمانی کی شاعری سے سجا قومی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے‘ گایا اور سماں باندھ دیا، جس کے بعد نثار بزمی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف ضیافت پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عماد عرفانی نے اپنی یکطرفہ محبت کا قصہ سنا دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے یک طرفہ محبت ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے