عمران اشرف

معروف اداکار عمران اشرف پاکستان کے سلمان خان قرار

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکار عمران اشرف  کے مداحوں نے انہیں پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا ہے۔   یاد رہے کہ عمران اشرف نے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دم مستم‘ کی اسکریننگ کے دوران اپنے مداحوں سے مختصر سی گفتگو بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کو مداحوں نے پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار کی فلم کی اسکریننگ کےموقع پر اپنے مداحوں سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ہمارے سلمان خان ہیں آپ، اور یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عمران اشرف کی وجہ سے ہم یہ فلم دیکھنے آئے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے‘۔ دوسری جانب خاتون مداح نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار امر خان کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے