ماہرہ خان

ماہرہ خان نے پروجیکٹس کے انتخاب کے نئے طریقہ کار اور کرداروں کے بارے میں کھل کر بتادیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی سپر اسٹاراداکارہ ماہرہ خان نے فلم و ٹیلی ویژن کے لیے پروجیکٹس کے انتخاب کے نئے طریقہ کار اور کرداروں کے بارے میں کھل کر بتادیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ جیسا کہ میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے ساتھ یہ ہوا کہ فلم و ڈراما میں میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں اسے جینے لگ جاتی ہوں۔

تفصیلاتک  کے مطابق انٹرویو کے دوران سپر اسٹار ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کا مزید بتانا تھا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔ ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل میں کرداروں کو منتخب کرنے سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کیا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے