فہد مصطفیٰ کا شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ

فہد مصطفی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ، ماڈل ، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان نعمان اعجاز نے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا کہ ’آپ اگلے 15 سال کے بعد، خود کو کہاں دیکھیں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں۔

واضح رہے کہ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار و میزبان نے کہاکہ بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کرلیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے  سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اداکاری اور میزبانی کے بعد اب پی ایس ایل میں بھی شامل ہونا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں