ماہرہ خان

فلم “قائد اعظم زندہ باد” کی عکس بندی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) ٹریلر وائرل ہونے کے بعد ناظرین کی جانب سے ہٹ قرار دی گئی فلم “قائد اعظم زندہ باد” عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے کو تیار ہے، اور اب اس کی عکس بندی کے مناظر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ خیال  رہے کہ فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ نے فلم کے کچھ مناظر اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر “بی ہائنڈ دا سین” مناظر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ “جاننا چاہتے ہیں اس ایکشن سے بھرپور فلم کے پیچھے کیا ہوا؟ پردے کے پیچھے کے ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کسی تفریح سے کم نہیں تھی۔” یاد رہے کہ ماہرہ خان اور پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرنے والے فہد مصطفیٰ پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم میں فہد مصطفیٰ بظاہر رشوت خور پولیس افسر دکھائی دے رہیں جبکہ ماہرہ خان کو ویسپا کی سواری کرنے کی شوقین دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم فضا علی مرزا کی پیشکش ہے، جبکہ ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے