عفت عمر

عمران خان نے جھوٹ بول کر عوام کو سبز باغ دکھائے، عفت عمر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ عفت عمر  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھیں اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھےجتنے اب ہوگئے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کے جواب میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے خواب دکھاکر چکنا چور کر دیے۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے مزید کہا کہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا دور عمراں خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب  ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے