علیزے فاطمہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی

کراچی (پاک صحافت) علیزے فاطمہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی۔ خیال رہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں علیزے فاطمہ کو عدالت کے باہر اپنے بیٹے سلطان کے ہمراہ دیکھا گیا جہاں انہوں نے اس بات کی تردید کی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نے عدالت کے باہر علیزے سے ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور قانونی نوٹس کے حوالے سے چند سوالات کئے۔ یوٹیوبر نے علیزے سے سوال کیا کہ کیا آپ شوبز میں آ رہی ہیں کیونکہ آپ نے پروموشنل پیکجز کی ویڈیوز اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سوال کے جواب میں علیزے فاطمہ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے فاطمہ رضا نے اپنے انسٹاگرام پر اسکن کیرئیر برانڈ کے لئے ویڈیو اور کپڑوں کے برانڈ کے لئے چند تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد سے ان کے شوبز میں آنے کی خبریں گردش کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے