عائزہ خان

عائزہ خان کا اپنی بیٹی حورین کی چھٹی سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام

کراچی (پاک صحافت)  ملک کی مقبول شوبز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی حورین 13 جولائی کو 6 سال کی ہوگئی، جس کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔ اپنی پوسٹ میں گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس حورین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے لکھا کہ ’میری باربی 6 سال کی ہوگئی‘۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورین کی چھٹی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ عائزہ خان نے لکھا کہ ’اس کے لیے ہمارے لیے ایک بڑا دن ہے، یقین نہیں آتا وہ اتنی تیزی سے بڑی ہورہی ہے، میری چھوٹی فیشن آئیکون، مجھے اس پر بہت فخر ہے’۔ انہوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں کو بڑے ہوتے دیکھنا ایک حیرت انگیز احساس ہے کیونکہ جب میں چاہتی ہوں کہ بڑے ہوں، دنیا دیکھیں اور اس سے سکیھیں اور سمجھ دار ہوں تو میری یہ خواہش ہے کہ میں وقت کو روک سکوں اور اپنے بچوں کے ساتھ اسی لمحے میں ہمیشہ کے لیے رہ جاؤں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے مزید لکھا کہ ’جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے اپنی زندگی مکمل محسوس ہوتی ہے، مجھے کسی اور چیز کی چاہ نہیں رہتی‘۔ دوسری جانب عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے بیٹے اور شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ موجود ہیں۔ خیال رہے کہ ٹی وی ڈراموں کے اداکار دانش تیمور اور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی، ان دونوں کی جوڑی اور محبت کے میڈیا میں چرچے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے خود انکشاف کردیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے