کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک شریکِ حیات میں ایمانداری، وفاداری اور عزت جیسی خصوصیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ظاہری شکل سے زیادہ مثبت ذہنیت کو اہمیت دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق خوشحال خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں کافی دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ کس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ خوشحال خان نے کہا کہ میں خود پٹھان ہوں تو اس لیے کسی ایسی لڑکی کو ترجیح دوں گا جو پشتو بول سکتی ہو لیکن اس حوالے سے میرے خیالات اس طرح کے نہیں کہ جس لڑکی سے میں شادی کروں اس کا تعلق لازمی طور پر میری ثقافت سے ہی ہو۔