سینئر اداکار متھیلیش چترویدی چل بسے

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سپُر ہٹ فلم ’ریڈی‘ کے سینئر اداکار متھیلیش چترویدی دُنیا سے کوچ کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار متھیلیش چترویدی کی موت گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار متھیلیش چترویدی کی موت کی اطلاع اُن کے داماد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ تجربہ کار اداکار کی اچانک موت پر بالی ووڈ کے فلمساز، اداکار و ہدایتکار بےحد افسردہ ہیں۔ خیال رہے کہ اداکار متھیلیش چترویدی نے ’کوئی مل گیا‘، ’اشوکا‘ اور ’ریڈی‘ جیسی کئی سُپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ متھیلیش چترویدی نے سال 1997ء میں فلم ’بھائی بھائی‘ سے بالی ووڈ نگری میں قدم رکھا اور پھر کئی سپُر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ اداکار نے سال 2020ء میں آئی سیریز اسکیم 1992 سے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں