رشید ناز

سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آ باد (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رشید ناز  کے بیٹے حسن نعمان کے مطابق ان کی نماز جنازہ فقیرآباد عیدگاہ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اداکار رشید ناز نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار رشید ناز کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ رشید ناز 9 ستمبر  1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے اور بے شمار ڈراموں اور فلموں میں اپنے جوہر دکھائے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔ رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے