زاویار نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا تو میں جائے نماز پر بیٹھ کر رویا تھا، نعمان اعجاز

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بچے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھیں۔ نعمان اعجاز نے حالی ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے پاس قانون کی ڈگری ہے اور میں نے کچھ عرصے تک بطور وکیل کام بھی کیا لیکن میرے نصیب میں شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننا لکھا تھا اس لیے بعد میں اداکار بن گیا۔ اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنے کی اپنی پوری کوشش کی، یہاں تک کہ میں کبھی کسی پروجیکٹ کے سیٹ پر اپنے کسی بیٹے کو نہیں لے کر گیا اور نہ ہی کبھی کسی اداکار کو اپنے گھر مدعو کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اتنی کوششوں کے باوجود بھی اگر میرا بیٹا زاویار شوبز انڈسٹری میں آگیا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے نصیب میں لکھا تھا۔

نعمان اعجاز نے اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہاں بہت سارے چھوٹے دل کے لوگ کام کرتے ہیں اس لیے شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننا کوئی آسان کام نہیں ہے، یہ بہت زیادہ ہمت کا کام ہے۔ اُنہوں نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ جب مجھے زاویار نے یہ کہا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں تو میں جائے نماز پر بیٹھ کر رویا تھا اور اللہ کے سامنے ہاتھ اُٹھا کر کہا کہ میں نے تو کبھی نہیں چاہا تھا کہ میرے بچے شوبز انڈسٹری میں جائیں تو میرے بیٹے کے ذہن میں یہ خیال کیوں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، اداکارہ میرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے